URDU QUESTIONS MOST REPEATED IN FPSC/PPSC etc SELECTION EXAMS

This is the book which include all PPSC FPSC NTS PTS etcetera Questions set. This set of questions is prepared after lot of research & collection of books material. Also past papers were checked while compiling this book.

اردو کا ارتقاء

لفظ اردو کا اصل مطلب بعض محققین کا کہنا ہے کہ اردو فارسی زبان کا لفظ ہے۔۔ دوسرے محققین اردو کو کوترکی زبان کا لفظ قرار دیا ہے۔۔ بعص محققین کا کہنا ہے کہ اردو لفظ Horde سے نکلا ہے جوکہ لاطینی زبان کا لفظ ہے۔اردوکا مطلب لشکر ہے۔ اردو کے مختلف نام ہیں۔۔آغاز میں اردو کو ہندی یا ہندوی ہمدوستان کی نسبت سے پکارا گیا۔ تزک بابری میں لفظ ہندی سب سے پہلے استعمال ہوا۔شاہ عبدالقادر نے 1791 میں قرآن پاک کا ترجمہ کرنے کے بارے میں لکھا تھا کہ یہ ترجمہ ہندی میں ہے ریختہ میں نہیں ہے۔ آغاز میں ہندی ہندوی خط نسخ میں لکھی جاتی تھی۔۔شاہ جہاں نے ہندی کا رسم لاخط نسخ سے تبدیل کرکے خط نستعلیق میں تبدیل کروا دیا۔ انگریزوں نے جب فورٹ ولیم کالج میں پہلی مرتبہ چھاپہ خانہ لگایا تو اس خط نستعلیق رسم الخط کو اپنایا۔۔۔


اردو کت لیے ابتداء میں ریختہ کا نام بھی استعمال ہوا۔جس کے لفظی معنی ہیں ایجاد و اختراع کرنا، نئے سانچے میں ڈھالنا۔ ابتدائے اردو میں ہندی راگوں اور فارسی کو ملا کر ہندوستانی موسیقی میں اختراع پیدا کی گئی، اس اختراع کو ریختہ کے نام سے پکارا گیا۔اردو کو ریختہ اس لیے کہا گیا کہ یہ مختلف بولیوں اور زبانوں کا امتزاج تھی۔ شہنشاہ اکبر کے زمانے میں ریختہ کا لفظ زبان ہے لیے استعمال ہوا۔ بعد ازاں یہ لفظ صرف شاعری کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔ریختہ میں سب سے پہلا دیوان امیر خسرو نے مرتب کیا خسرو کے زمانے میں لفظ ریختہ شاعری کے معنوں میں استعمال ہوتا تھا۔خسرو نے اپنی شاعری ہندوی قرار دی۔ناسج نے لفظ ریختہ کو متروک قرار دیا۔۔

تزک بابری میں لفظ اردو کاپہلی مرتبہ استعمال ہوا۔ اردو کے لیے سب سے پہلی شاہ جہاں نے لفظ اردوئے معلی تجویز کیا۔ ہندوستان کی زبان اردو کو دکن میں دکنی، گجرات میں گوجری، لاہور میں لاہوری، دہلی میں دہلوی اور ہریانہ میں ہریانوی کانام دیا گیا۔ محمد حسین آزاد نے فضلی کی وہ مجلس یا کربل کتھا کو اردو کی پہلی نثری تصنیف قرار دیا۔ معراج العاشقین حضرت خواجک بندو نواز گیسووراز کی تصنیف ہے۔ مولوی عبدالحق اور پروفیسر احسن مہروی نے اسی معراج العاشقین کو اردو کی پہلی نثری تصنیف کہا۔ محمد حسین آزاد نے آب حیات میں اردو زبان کا ماخذ برج بھاشا کو قرار دیا۔انشاءاللہ خان نے دریائے لطافت میں اردو کی ابتداء کو عہد شاہ جہاں سےمنسوب کیا۔


ڈاکٹر گل کرائسٹ کا خیال ہے کہ ہندوستان پر تیمور کے حملے کے وقت اردو زبان کی بنیاد پڑی۔حافظ محمود شیرانی نے محمد بن قاسم کے حملے کو اردو زبان کی ابتداء ا وقت قرار دیا۔حافظ محمود شیرانی نے اردو کا سب سے پہلا شاعر مسعود سعد سلیمان کو قرار دیا۔ نصیرالدین ہاشمی نے اپنی کتاب دکن میں اردو میں یہ نظریہ پیش کیا کہ اردو کی ابتداء دکن مین ہوئی۔جنوب میں اردو دکھنی کے نام سے منسوب ہوئی۔ سید سلیمان ندوی نے اپنی کتاب نقوش سلیمانی میں یہ نطریہ پیش کیا کہ اردو کی ابتداء سندھ سے ہوئی۔ داکٹر سہیل بخاروی نے اردو کی پیدائش کا علاقہ مغربی مہاراشتر کو کہا۔ ڈاکٹر شوکت سبزواری نے اپنی کتاب اردو زبان کا ارتقاء میں اردو کو ہندوستانی بولی پالی کی ترقی یافتہ شکل قراردیا۔۔۔

مزید جاننے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک سے پوری تصیل پڑھنے کے لیے پی ڈی ایف فارمیٹ میں پوری کتاب ڈاونلوڈ کریں

یہ کتاب مندرجہ ذیل موضوعات کا مفصل احطہ کرتی ہے۔۔

  • اردو زبان کی ابتداء
  • دکن میں اردو غزل
  • قدیم دکنی کتاب
  • فورٹ ولیم کالج اور دلی کالج کی خدمات
  • فورٹ ولیم کالج اور دلی کالج کے مترجمین اور مولفین
  • اردو شاعری اٹھارویں اور انیسویں صدی میں
  • اردو داستانوں کی فہرست
  • علی گڑھ تحریک۔۔۔۔سرسید احمدخان اور ان کے رفقاء کار۔
  • انجمن پنجاب
  • رومانوی تحریک
  • ترقی پسند تحریک
  • اردو ناول
  • اردو افسانہ
  • اردو میں طمزومزاح
  • اردو سفرنامہ
  • اردو تنقید و تحقیق
  • افسامہ نگاروں کے افسانے
  • خاکہ نگاری، ڈراما، تذکرے
  • اردو ادب کے کردار
  • اردو ادب میں اولیت
  • اردو نظمیں
  • اردو کے مشہور ادبا
  • متفرق اصناف
  • اردو گرامر
  • امدادی افعال
  • علم بیاں و بدیع
  • اصناف ادب
  • محاورات اور ضرب الامثال
  • متفرقات

2 thoughts on “URDU QUESTIONS MOST REPEATED IN FPSC/PPSC etc SELECTION EXAMS”

  1. When I initially commented I clicked the “Notify me when new comments are added” checkbox and now each time a comment is added I get four e-mails with the same comment. Is there any way you can remove me from that service? Cheers!

Comments are closed.