You are now reading the SCHOOL TEACHER INTERN SALARY disbursement procedure. Also all the hurdles are Explained why salary was pending. Below at article is the calculator in which an STI can Calculate his/her total Salary.
گورنمنٹ آف پنجاب نے بچوں کی تعلیمی ضروریات کے پیشِ نظر ؛پنجاب بھر کے چھ اضلاع میں سکول ٹیچر انٹرن بھرتی کیے۔ ان چھ اضلاع میں گوجرانوالا، سیالکوٹ، رحیم یا ر خان، ڈیرہ غازی خان، میانوالی اور راجن پور کے اضلاع شامل ہیں۔ ان کی مدت ملازمت نو ماہ رکھی گئی۔ ایک پرائمری سکول ٹیچر انٹرن کو اٹھارہ ہزار، ایلیمنٹری سکول ٹیچر انٹرن کو بیس ہزار، سیکینڈری سکول ٹیچر انٹرن کو پچیس ہزار جبکہ ہائیر سیکنڈری سکول ٹیچر انٹرن کو تیس ہزار ماہوار تنخواہ دینے کا کنٹریکٹ کیا گیا۔
LEVEL | MAX STIPEND PER DAY | MAX STIPEND PER MONTH |
Higher Secondary | Rs.1200 | Rs.30000/- |
Secondary | Rs.1000 | Rs.25000/- |
Elementary | Rs.800 | Rs.20000/- |
Primary | Rs.720 | Rs.18000/- |
سیلری نہ دینے کی وجوہات
لیکن ان ایس ٹی آئیز کی کنٹریکٹ پورا ہونے کے باوجود ان کو تنخواہ نہ دی جاسکی۔ جس کی بڑی وجہ گورنمنٹ کی تبدیلی کے باعث کوئی طریقہ کار وضع نہ ہوپانا ہے۔ عام طور ہر سرکاری اساتذہ کو تنخوا بذریعہ ضلعی اکاونٹ آفس ڈائریکٹ ان کے بینک اکاونٹ ٹرانسفر کی جاتی ہے۔ اکاونٹ آفس میں تنخواہ جاری کرانے کے لیے ایک خاص پراسس سے گزرنا پڑتا ہے۔ جس میں چیدہ چیدہ پوائنٹ یہ ہیں ۔ ہر ملازم کو اپنا تصدیق شدہ تقررنامہ، میڈیکل سرٹیفیکیٹ،بورڈز کی طرف سے تصدیق شدہ تما م تعلیمی اسناد، ڈی ڈی او سے جاری کردہ چینج فارم، بینک اکاونٹ نمبر اور کئی طرح کے پرفارمے اکاونٹ آفس جمع کرانے پڑتے ہیں۔ جس کے بعد ہر ملازم کا ایک یونیک پرسنل نمبر جاری کیا جاتا ہے۔
ایس ٹی آئی کو بھی تنخواہ ڈی ڈی او کے اکاونٹ سے ہی ملنا طے پائی۔ لیکن اوپر بیان کردہ پراسس ایس ٹی آئی کے لیے نہیں اپنایا جا سکتا تھا۔ کیونکہ ان کا مدت ملازمت کا دورانیہ یا کنٹریکٹ صرف نو ماہ کے لیے تھا۔ اور ڈی ڈی اوز بغیر کسی خاص وضع کردہ طریقہ کار کے تنخواہیں دینے سے انکاری تھے اور یہ ا ن کی مجبوری بھی تھی۔
گورنمنٹ آف پنجاب نے اب ایک خاص کوڈ 03919 کے تحت ہر ڈی ڈ ی او کو فنڈز جاری کردیے ہیں۔ ڈی ڈی اوز ایک پروفارمہ پر تمام ایس ٹی آئیز کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔ جس میں مندرجہ ذیل کوائف اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
تفصیل کوائف (نیچے پروفارمہ دیا گیا ہے)
- Name of STI
- Name of Father
- CNIC Number
- Name of School
- EMIS code
- Designation
- Period Served (Months)
- Attendance (No of Days)
- Total No of Leaves and Absentees
- Total Pay
- Account Number
- Branch Code
- Name of bank
- Signature of STI
- Sign and Stamp of headteacher
اس کے بعد ہر ایس ٹی آئی کا ایک پے بل بنایا جائے گا۔ اور یہ پروفارمہ بلز کے ساتھ اکاونٹ آفس بھیجا جائے گا۔ اکاونٹ آفس متعلقہ ڈی ڈی او کو بھیجے گئے فنڈ سے بلز کے مطابق تنخواہ ان ایس ٹی آئیز کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کریں گے۔
Monthly Stipend= (Monthly Stipend of STI for Particular Level + Total No. of days in Month) x No of days STI has performed Duty
SALARY CALCULATOR:
اس کیلکولیٹر میں نمبر آف ڈیز سے مراد وہ دن ہیں جو کسی ایس ٹی آئی نے سکول میں گزارے۔ چھٹی والا دن اور غیر حاضری والا دن ہر گز شمار نہ کیا جائے۔ نمبر آف ڈیز صرف اور صرف سکول /ادارے کا سربراہ حاضری رجسٹر سے گن کر بتائے گا۔
Follow us on Facebook
Subscribe us at YouTube
:اہم پوئنٹس
بل بناتے وقت ہر ڈی ڈی او آفس بل کی رقم ایک لاکھ سے کم رکھے گا۔ اگر ٹوٹل رقم ایک لاکھ سے زیادہ ہے تو دو بلز میں رقم تقسیم کرکہ دو بل ببنا کر اکاونٹ آفس بھیجے جائیں گے۔
ٹوٹل نمبر آف ڈیز میں سے ایس ٹی آئی کی طرف سے حاصل کردہ رخصت اتفاقیہ اور غیر حاضری والے دن تفریق کرکہ بل بنایا جائے گا۔ کیونکہ ایس ٹی آئی کے کنٹریکٹ پالیسی میں صرف” حاضر رہنے وا لے دن کی تنخواہ دی جائے گی” واضح طور پر لکھا گیا ہے۔