• تمام سکول اپنی سیٹوں کی لسٹ (allocated for STI) سکول گیٹ پر آویزاں کریں۔
• صرف متعلقہ پنچائیت (یونین کونسل) کے رہائشی امیدواران کی درخواستیں قبول ہوں گی۔
• متعلقہ سکول سربراہان صبح8 بجے سے 2 بجے سہ پہر تک سکول حاضر ہیں گے۔
• تمام سکولز اور دفاتر میں درخواست فارم کی دستیابی یقینی بنائیں اور فوٹوسٹیٹ شاپ پر رکھوائیں۔
• ایس ٹی آئی کے لئے allocated سیٹوں کی لسٹ تمام گروپس میں شئیر کریں اور فوٹو سٹیٹ شاپ پر بھی لازمی رکھوائیں۔ ۔ کوئی بھی درخواست سکول ایجوکیشن کے کسی بھی دفتر میں ہرگز جمع نہ ہوں گی ، صرف اور صرف متعلقہ سکول ہی درخواست وصول کرنے کے مجاز ہوں گے۔ ۔
• تمام درخواستیں متعلقہ یونین کونسل کے متعلقہ سکول میں دستی (By hand) وصول ہوں گی
• مزید یہ کہ آن لائن درخواستیں جمع نہ ہوں متعلقہ یونین کونسل کے رہائشی امیدواران کی تصدیق کے لئے صرف CNIC, DOMICILE یا PASSPORT کا ایڈریس قابل قبول ہوں گے۔ تاہم شادی شدہ خواتین اپنے خاوند کے ڈومیسائل، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ایڈریس پر بھی اپلائی کرسکتی ہیں
• ایس ٹی آئی کے لیے اپلائی کرنے کے لیے صرف وہی مضامین قابل قبول ہوں گے جو (Recruitment policy 2017-18) میں بیان کیے گئے ہیں ۔
• اگر کسی سکول میں کسی ایک کیٹگری کی ایک سے زیادہ آسامیاں خالی ہیں اور متعلقہ سکول میں صرف ایک آسامی مشتہر ہوئی ہو تو سکول اپنی ضرورت کے مطابق سائنس/ آرٹس کا امیدوار بھرتی کرے گا۔
• سائنس کے امیدواران سائنس کی پوسٹ اور آرٹش امید واران آرٹس کی پوسٹ پر ہی اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔
• بوائزسکولوں میں صرف اور صرف Male امیدواران اور گرلز سکولوں میں صرف Female امیدواران ہی اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔
• جو آسامیاں بجیکٹ وائز خالی ہوں ان میں صرف متعلقہ مضمون والے امیدواران ہی consider کئے جائیں گے۔