Let’s learn in Urdu “How can we Earn Money without Investment from Google”.
اس آرٹیکل میں آپ کو دس ایسی ایپلیکیشنز/ویب سائیٹس کے بارے میں بتایا جارہا ہے ۔ جس کے ذریعے آپ گھر بیٹھے لاکھوں کما سکتے ہیں۔آج کل آن لائن پیسے کمانا ایک خاص ہنر ہے ۔اور گوگل ایک سٹیشن ہے جہاں سے آپ آغاز کرسکتے ہیں۔اگر آج کے دور میں آپ کو گوگل کی پراڈکٹس کے بارے نہیں معلوم تو آپ بہت لیٹ ہیں۔ جلد از جلد اس بارے معلومات حاصل کریں۔ اگر آپ بھی گوگل پر گوگل ہی کی پراڈکٹس کی مدد سے کمائی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آرٹیکل تسلی سے پڑھیں۔
Table of Contents
GOOGLE OPINION REWARD
To download this application >>> Click HERE
یہ گوگل کی اپنی بنائی ہوئی ایپ ہے۔اس ایپ میں گوگل آپ کو چھوٹے چھوٹے سروے فارم دیتا ہے۔ جس کو آپ نے مکمل کرنا ہوتا ہے۔ یہ سروے فارم پُر کرنا نہایت ہی آسان ہے۔ سب سے پہلے آپ نے اس ایپ کو اپنے موبائل فون کے گوگل پلے سٹور سے ڈاونلوڈ کرلینا ہے۔ اور اپنا اکاونٹ بنا لینا ہے۔ گوگل آپ کو چھوٹے چھوٹے ٹاسک دے گا۔ سروے فارم کی ایک مثال نیچے دی گئی ہے۔
یہاں پر بس آپ نے سوال پڑھنا ہے ۔اور اپنی پسند کے جواب پر ٹِک کردینا ہے۔ٹائم ٹو ٹائم گوگل والے آپ سے سروے کرواتے رہیں گے۔ سروے مکمل کرنے کا ریوارڈ ڈالرز کی صورت میں آپ کے اکاونٹ میں جمع ہوتا رہے گا۔ اور کم سے کم ایک سو ڈالرز پورے ہونے پر آپ اپنے بینک کے ذریعے اپنی مطلوبہ کرنسی حاصل کر سکیں گے۔ یہ ایپ فری میں گوگل کی طرف سے دستیاب ہے۔
You are reading “How can we Earn Money without Investment from Google”. You can also read our other useful article by clicking here.
GOOGLE BUSINESS PROFILE
To learn about GOOGLE BUSINESS PROFILE >>> Click HERE
کوئی چیز خریدنے کے لیے آپ آن لائن آپ قریبی کوئی سٹور یا مارکیٹ تلاش کرتے ہیں۔ جب آپ سرچ کرتے ہیں۔ تو آپ کو متعلقہ سٹور یا کاروبار کی تفصیل اوپر دی گئی تصویر کی صورت میں نظر آتی ہے۔جس کے ساتھ اس کے ریویوز بھی درج ہوتے ہیں۔ اور آپ کے لئے اندازہ لگانا آسان ہوجاتا ہے۔ کہ یہ سٹور کیسا ہے۔کتنے لوگ یہاں سے خریداری کرچکے ہیں۔
اب اگر آپ کا اپنا کاروبار ہے۔ یا کسی اور کا کاروبار ہے تو آپ اس کو یہ پروفائل تیار کرکہ دے سکتے ہیں۔ اور آن لائن پیسے کما سکتے ہیں۔ اس پروفائل کی بدولت کاروبار لائیو ہوجاتا ہے۔ اور ہر کوئی کاروبار تک رسائی کرسکتا ہے۔
GOOGLE ADS
آج کل ہر ویب سائیٹ، فیس بک اور یوٹیوب پر آپ کو اشتہارات نظر آتے ہیں۔ ان اشتہارات میں مختلف لوگ اپنی مصنوعات کی تشہیر کرتے ہیں۔ اکثر ہم لوگ ان اشتہارات سے متاثر ہوکر مصنوعات خرید بھی لیتے ہیں۔
یہ اشتہار لگانا ایک فن اور ہنر ہے۔ نہ صرف آپ خود گوگل ایڈ لگانا سیکھ کر ۔اپنے کاروبار کو وسعت دے سکتے ہیں۔ بلکہ دوسرے لوگوں کو سروس مہیا کرکہ اپنی انکم کرسکتے ہیں۔ بس آپ نے گوگل ایڈ کا کورس سیکھنا ہے۔ یہ سیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
SNAPSEED
گوگل پلے سٹور پر یہ ایپ فری دستیاب ہے۔اس ایپ کی مدد سے آپ فوٹو شاپ سے کہیں زیادہ بہتر طریقے سے فوٹو ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ اور فوٹو ایڈٹ کی سروسز لوگوں کو دے سکتے ہیں۔ چاہے آپ اپ ورک پر یہ سروسز دیں یا فائیور پر۔ یہ ایپ نہات ہی سود مند ہے۔ اس کو سیکھنے کے لیے یوٹیوب پر ہزاروں فری کورسز موجود ہیں۔
اس ایپ کے لیے کسی کمپیوٹر کی ضرورت نہ ہے۔ بس موبائل فون میں انسٹال کریں۔ اور اپنا کام شروع کردیں۔ گوگل پلے سٹور سے سینکڑوں ملین ڈاونلوڈ ہوچکے ہیں۔ اس کو ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
TASK MATE
یہ ایپ گوگل پر فری دستیاب ہے۔ ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ اس ایپ میں آپکو چھوٹے چھوٹے ٹاسک دیے جاتے ہیں۔ جیسا کہ نیچے تصاویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔کچھ تصاویر کھینچنے کا ٹاسک۔ یہاں کوئی ترجمہ کرنے کا ٹاسک وغیرہ۔
اسی طرح آپ کو کسی بھی جملے کا ترجمہ کرنے کا ٹاسک دیا جاسکتاہے۔ کسی بھی زبان میں گوگل کی مدد سے آپ ترجمہ کرکہ پیسے کما سکتے ہیں۔اس ایپلیکیشن کے ایک ملین سے زیادہ ڈاونلوڈ ہیں۔ مطلب ایک ملین لوگ اس کو استعمال کر رہے ہیں۔
BLOGGER
اس ایپ کو گوگل پلے سٹور سے آپ ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں۔ ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ یہ بالکل فری ہے۔ نہ صرف ایپلیکیشن بلکہ اس کو آپ ڈیسک ٹاپ مطلب کمپیوٹر پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس پر پیسہ کمانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ آرٹیکل یا بلاگ لکھتے ہیں۔
اور آپ اپنے آرٹیکلز پر گوگل کی طرف سے اشتہارات لگا سکتے ہیں۔ اشتہارات لگوانے کے لیے گوگل ایڈسینس پر اکاونٹ بنایا جاتا ہے۔ جیسے ہی آپ کے اشتہارات منظور ہوتے ہیں۔ آپ کے بلاگز یا آرٹیکلز پر اشتہار لگنا شروع ہوتے ہیں۔ جیسے ہی کوئی آپ کا آرٹیکل پڑھتے ہوئے کسی اشتہار ہر کلک کرتا ہے۔ آپ کو گوگل کی طرف سے پیسے ملتے ہیں۔ بلاگنگ سیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
GOOGLE AdMob
جیسے بلاگ یا آرٹیکل لکھتے ہیں بلاگر پر اور آپ کے آرٹیکل پر اشتہارات لگتے ہیں۔اور آپ ان اشتہارات کے پیسے کماتے ہیں۔ اسی طرح موبائیل ایپلیکیشنز پر بھی اشتہار لگتے ہیں۔ اکثر جب ہم کوئی ایپ پلے سٹور سے ڈاونلوڈ کرکہ استعمال کرتے ہیں۔ تو کافی سارے اشتہار نظر آتے ہیں۔
آپ مفت میں اپنی ایپ بنانا سیکھ کر ان پر ایڈز لگا کر پیسہ کماسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں کسی اور کو اشتہار لگاگر دے سکتےہیں۔ اشتہار لگانا ایک فن ہے۔ اس کے آن لائن گوگل کی طرف سے ہی مفت کورسز موجود ہیں۔ آپ وہ سیکھیں اور لوگوں کو سروسز مہیا کریں۔ اور اپنا معاوضہ حاصل کریں۔
YouTube
یوٹیوب سے ہر کوئی واقف ہے۔ جیسے ہی ہم یوٹیوب کھولتے ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں ویڈیوز ہمارے سامنے آتی ہیں۔ اور ہم گھنٹوں ان کو دیکھتے رہتے ہیں۔ یہ تمام ویڈیوز لوگ بناتے ہیں۔ اور اپلوڈ کرتے ہیں۔ بعض لوگوں نے پورے میڈیا ہاوس یا پروڈکشن ٹیمز بنا رکھی ہیں۔
اس پر لوگو وی لاگ یعنی اپنی ڈیلی روٹین کی ویڈیوز بھی بناتے ہیں۔ یا سیرو تفریح کرتے دکھاتے ہیں۔ یا جانوروں اور پرندوں کو دکھاتے ہیں۔ ایسی ویڈیوز یا کوئی بھی نئے آئیڈیا کی ویڈیوز آپ بھی بنا کر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے آپ کو ایک چینل بنانا پڑتا ہے۔ جو کہ دو منٹ کا کام ہے۔ اس کے بعد چند شرائط ہیں۔ جن کے پورا ہونے کے بعد آپ کی ویڈیوز پر یوٹیوب اشتہار لگاتا ہے۔ اور آپ کو معاوضہ دیتا ہے۔
GOOGLE TRANSLATE
گوگل کا اپنا مہیا کردہ پلیٹ فارم ہے۔ یہاں جانے کے لیے یہاں کلک کریں۔ اس پر آپ کسی بھی زبان میں لکھی گئی تحریر کو کسی بھی دوسری زبان میں ٹرانسلیٹ کرسکتے ہیں۔ اس ترکیب کو چاہے آن لائن فائیور پر استعمال کرکہ پیسہ کمائیں۔ یا اپنے آرٹیکل لکھیں اور بلاگر پر شائع کریں۔
آپ کی مرضی ہے۔آپ کی مرضی ہے آپ کسی بھی زبان میں بہترین تحریر کو اپنی زبان اردو میں کنورٹ کریں اور شائع کریں۔ لیکن اس کا زیادہ استعمال ترجمہ کرکہ دینے والی سروسز میں ہوتا ہے۔ پوری پوری کتابیں ترجمہ کی جاسکتی ہیں۔ اس کا لنک نیچے دیا جارہا ہے۔
Google translate link >> https://translate.google.com/
GOOGLE MAPS
گوگل میپ کو آپ نے کسی نہ کسی وقت ضرور استعمال کیا ہوگا۔ گوگل میپس بھی آپ کو بہت زیادہ آن لائن ارننگ دے سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے ارننگ کیسے کرنی ہے۔ یہ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں اور طریقہ جانیں۔ آپ جب بھی کسی نئی جگہ یا شہر جاتے ہیں۔ یہ ایپ ضرور استعمال کی جاتی ہے۔
آج کے دور میں یہ ہر بندے کی ضرورت ہے۔ہر کاروبار کی ضرورت ہے۔کئی ایپس ہیں۔ جیسے اوبر، کاریم وغیرہ۔ یہ سب گوگل میپس کو استعمال کرتی ہیں۔آپ اس کیو بروئے کار لاکر اپنی ایپ بھی بنا سکتے ہیں۔یا کوئی اور ایپ کونیکٹ کرکہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اور جو کاروبار گوگل میپ ہر نہیں ہیں۔ ان کو لسٹ کرکہ بھی ارننگ کرسکتے ہیں۔
An impressive share, I just given this onto a colleague who was doing a little analysis on this. And he in fact bought me breakfast because I found it for him.. smile. So let me reword that: Thnx for the treat! But yeah Thnkx for spending the time to discuss this, I feel strongly about it and love reading more on this topic. If possible, as you become expertise, would you mind updating your blog with more details? It is highly helpful for me. Big thumb up for this blog post!