نوٹ:
1- جملہ امیدواران کا امتحان ALP کے مطابق ہوگا۔
2- سوالیہ پرچہ جات کے ماڈل پیپرز میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ لہذا سوالیہ پرچہ جات سابقہ پیٹرن کے مطابق ہی ہوں گے۔
3- امید واران و امتحان سے متعلق جملہ سٹاف 19=COVID کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کردہ تمام SOPs پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔
خصوصی ہدایات:
جن امیدواروں کو مشروط طور پر رولنمبر سلپس جاری کی گئی ہیں وہ مطلع ر ہیں کہ دوران امتحان یا اس کے بعد ان کے امتحان دینے کی اہلیت بورڈ کے مروجہ قانون کے مطابق کوئی خامی ہائی گئی اور وہ امتحان دینے کے اہل نہ ہوئے تو ان کا نتیجہ منسوخ کر دیا جائے گا۔ اس لئے یہ بات ان کے مفاد میں ہے کہ وہ امتحان ختم ہونے میں دفتر سے رابطہ کرکے مشروط رولنمبر کو کلیئر کروالیں۔
دوران امتحان جوابی کاپی پر انک ریموور یا کسی قسم کا فلیوڈ وغیرہ ہر گز استعمال نہ کیا جائے۔
معروضی پرچہ جات حل کرتے وقت لیڈ پنسل ہر گز استعمال نہ کریں۔
امیدواران کو صرف (SCIENTIFIC CALCULATOR)استعمال کرنے کی اجازت ہے۔
امتحانی سنٹر میں موبائل فون لے جانے کی ہر گز اجازت نہ ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا اور آپ کو حوالہ پولیس کر دیا جائے گا۔