میٹرنٹی لیو
پاکستان میں زنانہ ملازمین کو نوے دن یعنی تین ماہ کی میٹرنٹی لیو دی جاتی ہے۔ اگر ہم بات کریں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی تو ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں اگر کوئی ملازم /ٹیچر کنٹریکٹ پر ہو تو اس کو صرف پہلے بچے پر تنخواہ سمیت تین ماہ کے عرصہ کے لیے میٹرنٹی لیو دی جاتی ہے۔ اگر ملازم /ٹیچر ریگولر ہے تو اس کی کوئی حد متعین نہیں ہر بار زچگی پر تین ماہ کی چھٹی تنخواہ سمیت عنایت کی جاتی ہے اور صرف کنوینس الاونس کاٹا جاتا ہے جو کہ ایک پرائمری سکول ٹیچر کا ایک ماہ کا آجکل دوہزار آٹھ سو چھپن روپے ہے یعنی صرف 2856 روپے کی کٹوٹی کی جاتی ہے۔
میٹرنٹی لیو لینے کا طریقہ کار
میڈیکل ڈاکٹ برائے میٹرنٹی لیو
یہ ایک لیٹر ہوتا ہے جس میں ادارے کا سربراہ اپنے ملازم کو اجازت دیتا ہے کہ کسی بھی بیماری کی صورت میں گورنمنٹ ہسپتال سے جاکر چیک اپ کرایا جائے۔میڈیکل ڈاکٹ کا نمونہ درج ذیل ہے۔
میٹرنٹی لیو کے لیے سب سے پہلے ڈاکٹ بنوایا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے پرائمری اور ایلیمنٹری سکول کی ٹیچرز ایک سادہ صفحے پر ڈپٹی ڈی ای او کے نام ایک درخواست لکھتے ہیں (نمونہ نیچے لف ہے) جسکا متن یہ ہوتا ہے کہ “میں abc سکول کی ٹیچر ہوں میرا عہدہ ESE/PST/EST/SESE ہے ۔اور میں میٹرنٹی لیو حاصل کرنا چاہتی ہوں برائے مہربانی مجھے میڈیکل ڈاکٹ جاری کیا جائے۔اس میڈیکل ڈاکٹ کو اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سے فارورڈ کراکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے پاس جمع کرایا جاتا ہے اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈیکل ڈاکٹ جاری کرتا/کرتی ہے۔اگر ٹیچر کسی ہائی یا ہائیر سیکنڈری سکول کی ہو تو میڈیکل ڈاکٹ اداے کا پرنسپل /ہیڈماسٹرجاری کرتا ہے۔
ہسپتال چیک اپ سلپ
میڈیکل ڈاکٹ کے ہمراہ متعلقہ ٹیچر/ملازم ڈی ایچ کیو ہسپتال جائیگی جہاں او پی ڈی سے چیک اپ سلپ لے گی (نمونہ لف ہے )یہ سلپ میڈیکل ڈاکٹ کے ساتھ لف کر کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے آفس جمع کرائے گی جہاں سے متعقلہ گائنا کالوجسٹ کو ریفر کیا جائیگا ۔
گائناکالوجسٹ
گائنا کالوجسٹ الٹرا ساونڈ کے بعد ممکنہ بچے کی ڈلیوری کی تاریخ کی مناسبت سے اُسی ریفر کردہ چیک اپ سلپ پر (پہلی ) 45 دن کی چھٹی کی تصدیق کردے گی ۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کاونٹر سائن
گائناکالوجسٹ سے 45 دن کی تصدیق کے بعد چیک اپ سلپ کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے کاونٹر سائن /سٹیمپ کرایا جاتا ہے۔
فائنل سبمشن میٹرنٹی لیو ڈاکومینٹس
میڈیکل ڈاکٹ اور چیک اپ سلپ کو سروس بک اور تین لیو فارم (نمونہ لف ہے) اے ای او سے سائن شدہ کے ساتھ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو جمع کرادی جاتی ہے جو کہ 2 سے 3 دن کے اندر چھٹی کا نوٹیفیکیشن کر دیتا ہے۔ جس تاریخ سے گائنا کالوجسٹ چھٹی لکھتی ہے اسی تاریخ سے ٹیچر کی چھٹی شروع ہوجاتی ہے چاہے نوٹیفیکیشن جب بھی ہو۔ ٹیچر /ملازمہ صرف اپنے میڈیکل ڈاکٹ ،چیک اپ سلپ اور لیو فارم کی ایک کاپی سکول رکھوا دے گی۔
Note: To download All sort of forms related to teachers CLICK HERE
Saved as a favorite, I really like your blog!
I blog frequently and I truly thank you for your information. This great article has truly peaked my interest. I will take a note of your blog and keep checking for new information about once per week. I subscribed to your RSS feed as well.
Well explained